وزیر آباد میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے تحت ممبر سازی مہم کے جلسہ عام میں شرکت

وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت اسلا می پاکستان کی مرکزی راہنما ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی نے کہا ہے کہ اخلاقی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے، معاشرے کی اصلاح اور نئی نسل کی بہترین تربیت میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اسلام نے خواتین کو عزت، وقار اور حقوق عطا کیے ہیں اور خواتین کو چاہیے کہ وہ قرآن و سنت کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں، موجودہ دور میں نوجوان نسل کو دینی اور اخلاقی اقدار سے روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے،خواتین گھروں کو اسلامی تعلیمات کا گہوارہ بنائیں اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں ادا کریں۔ وہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام وزیرآباد اور کلاسکے میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کررہی تھیں۔اس موقع پر ضلعی ناظمہ،مدثرہ طارق،فرح عرفان،مزمل طاہر،شمع وحید،طیبہ عمران،شاہدہ،مسز اشتیاق احمد گوندل،مسز ارشاد حسین،رضیہ طارق،غزالہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں سینکڑوں خواتین وکارکنان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی نے کہا کہ جماعت اسلامی معاشرے میں اسلامی اقدار کے فروغ اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔قرآن و سنت کی دعوت ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا راستہ ہے، نوجوان قرآن و سنت کی تعلیمات کو اپنا شعار بنائیں اور دین اسلام کا پیغام محبت، اخوت اور امن کے ساتھ پوری دنیا تک پہنچائیں، امت مسلمہ کی کامیابی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات پر عمل کرنے میں ہے۔“قرآن و سنت کی دعوت لے کر اٹھو، پوری دنیا پر چھا جاؤ”کا پیغام وقت کی اہم ضرورت ہے،انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے کردار، اخلاق اور عمل سے اسلام کی حقیقی تصویر دنیا کے سامنے پیش کریں۔اجتماع کے اختتام پر ملکی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔(فوٹو ہمراہ ہے)